4 اگست 2013 - 19:30
مصر کے شہرسینائی میں دو مزاروں کو شدید نقصان

مصر کے شہرسینائی میں بم حملوں میں دو مزاروں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

ابنا: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شر پسندوں کے بم حملوں کے نتیجے میں شمالی سینائی کے علاقوں بیر العبد اور المغیرہ میں دو مزارات کو شدید نقصان پہنچا۔سینائی میں صدرمرسی کی معزولی کے بعد حملوں کاسلسلہ جاری ہے جس میں 3 جولائی سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت چھتیس سے زائد افرادمارے جاچکے ہیں۔مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینائی میں مخالفین نے حکومت کے خلاف حملے تیزکردیئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مصر میں فوج کی جانب سے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ پلٹے جانے کے بعد سے پیدا ہونے والا بحران اب کافی شدت اختیار کرگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲